سندھ

زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار ، 28 زائرین جاں بحق

پاکستانی زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام کےلیے کربلا جا رہے تھے

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس  الٹنے کے نتیجے میں  28 افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ 23 افراد زخمی  ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ یزد میں دہشیر- تفت شاہراہ پر حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 51 افراد سوار تھے۔

اس حادثے میں 28 پاکستانی زائرین ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے جن میں سے 14 کی حالت نازک ہے۔

امکنا ہے کہ بس بریک فیل ہونے اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوئی ۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے زائرین سوار تھے جو کہ عراقی شہر کربلا میں اربعین کی تقریبات میں شرکت کےلیے جا رہے تھے ۔

سید اطہر شاہ شمسی کا قافلہ دو بسوں اور 110 زائرین پر مشتمل تھا، زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی، جہاں بس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہو گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close