سندھ

مون سون کا ایک نیا سلسلہ ، کراچی میں 27 سے 28 اگست کے درمیان بارش کا امکان

کراچی: مون سون کا ایک نیا سلسلہ 26 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کے سبب 27 تا 28 اگست کے درمیان کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں بھی چل پڑی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔

اگلے 2 سے 3 روز کے دوران دن کے وقت موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close