سندھ

سندھ ہائی کورٹ کا ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو اگلی سماعت میں پیش کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل آغا نے ایم ڈی واٹر کارپویش کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے کیس کی سماعت کی جہاں عدالت کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر بھی پیش ہوئے۔

جسٹس فیصل آغا نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور متعلقہ ایس ایس پی کو وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کی عدالت میں پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے ایک لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، ہر کیس میں واٹر کارپوریشن کے افسران کا یہی طریقہ ہے، گزشتہ سماعت میں آبزرو کیا تھا کہ کیسز 4 سال سے زیر التواء ہیں۔

جسٹس فیصل آغا نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ اور واٹر کارپوریشن سے وضاحت طلب کی تھی، ان معاملات کو اب تک حل کیوں نہیں کیا گیا، متعلقہ ایس ایس پی نے عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی۔

عدالت نے مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ عدالت میں واٹر کارپوریشن کے خلاف ٹیرف سے متعلق اور واجبات کی عدم ادائیگی کے کیسز دائر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close