سندھ

غیر قانونی گیس سلینڈر، پیٹرول کی دکانوں کو سیل کیا جائے : گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہر میں قائم غیر قانونی گیس سلینڈر، پیٹرول کی دکانوں کو سیل کیا جائے۔

گورنر سندھ نے شاہ فیصل کالونی میں آگ سے متاثرہ عمارت اور دکانوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے واقعے سے متعلق آئی جی اور کمشنر کراچی سے رپورٹ بھی طلب کی۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی تین نمبر میں بلڈنگ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دکان میں منی پیٹرول پمپ قائم تھا، آگ نے متصل دکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا، آگ لگنے سے متعدد موٹر سائکلیں بھی جل گئیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close