سندھ

ہماری قوم مضبوط ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروکار ہے : وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:  بعض عناصر جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میمن مسجد کراچی کے باہر جشن عید میلاد النبی کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ آقائے دو جہاں پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے، آج رحمت اللعالمین کی ولادت کا دن ہے، آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ان کے نقش پر چلیں گے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو اتنا مضبوط بنا دے کہ وہ مسلمانوں کو صہیونیوں اور ہندوؤں کے مظالم سے نجات دلاسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں تاہم عوام ان کو اچھی طرح جانتے ہیں، ہماری قوم مضبوط ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروکار ہے، قائداعظم کے ارشادات کی روشنی میں یہ ملک علاقائی اور عالمی سطح پر ترقی کرے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دشمن مشرقی اور مغربی سرحدوں سے دشمن ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں تاہم ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اللہ کی مدد سے دشمن کی ان کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close