کراچی میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری
کراچی: شہرمیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہرمیں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
کے الیکٹرک نے حکومت سندھ ، کمشنر کراچی ، سیا سی جماعتوں سے کی گئی یقین دہانی ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے، مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جا ری جبکہ مرمت کے نام پر پورا پورا دن بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کے الیکٹرک نے حکومت سندھ ، کمشنرکراچی ، ایم کیوایم پاکستان اور جماعت اسلامی کویقین دہانی کرائی تھی کہ رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن کے الیکٹرک نے تمام یقین دہانیوں کو پس پشت ڈالتے ہو ئے رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
رات 12 بجے سے رات 2 بجے تک بھی لوڈشیڈنگ کی جا تی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں 2 بارتین تین گھنٹے کی، دو بار ڈھائی ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔