Featuredسندھ

کراچی: لی مارکیٹ بانٹوا گلی میں چار خواتین کا قتل

کراچی: لی مارکیٹ زینب آرکیڈ بانٹوا گلی میں فلیٹ کے ساتویں منزل سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی

چاروں خواتین کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا جن کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں، چاروں خواتین کو الگ الگ کمروں میں قتل کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں 13سال کی علینا، 18 سال کی مدیحہ،19 سال کی عائشہ اور 51 سال کی شہناز شامل ہیں جبکہ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے وقت گھر میں چاروں خواتین موجود تھیں اور قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوا ہے ، بانٹوا گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

گھر کے سربراہ محمد فاروق نے بتایا کہ مرنے والی خواتین میں میری بیوی ، بیٹی ، نواسی اور ایک بہو شامل ہے واردات کے وقت میں اور میرے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے گھر پہنچنے پر دروازہ کھٹکھٹایا جب کوئی نہیں آیا تو بیٹے نے آکر موجود چابی سے دروازہ کھولا، ہمیں کسی پر شک نہیں اور نہ ہی کسی سے دشمنی ہے پولیس واقعے کی تحقیقات کر کے انصاف فراہم کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close