سندھ

کراچی: پولیس کی جانب سے الزامات واپس ، پی ٹی آئی مظاہرین رہا

کراچی:عدالت نے ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کے الزامات واپس لینے پر ملزمان کو رہا کردیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ پولیس نے ملزمان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے۔ عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے مقدمے میں 400 سے 500 افراد کو نامزد کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شجاعت علی خان ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے، مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close