سندھ

رضا ہارون کا متحدہ قومی مومنٹ سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما کمال کے ہوگئے، سابق صوبائی وزیر رضا ہارون بھی مصطفیٰ کمال کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر سندھ رضا ہارون بھی مصطفیٰ کمال کی طرح 2013 کے الیکشن کے بعد ایم کیو ایم سے ناراض ہوکر دبئی میں مقیم تھے تاہم پیر کو وہ اچانک کراچی پہنچے جس کے بعد وہ سہہ پہر پونے 4 بجے مصطفیٰ کمال کے گھر پہنچے۔ گھر کے دروازے پر جب مصطفیٰ کمال ان سے گلے لگے تو آبدیدہ ہوگئے اور انہیں پرتپاک طریقے سے خوش آمدید کیا۔ مصطفیٰ کمال کے گھر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ہارون نے ایم کیو ایم سے اعلان لاتعلقی کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close