سندھ
آئینی ترمیم سے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا، مفتی تقی عثمانی
مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم سے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا، ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مدت کےبعدخوشی کی خبرملی، فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے، دانشمندی سے ملک وملت کی رہنمائی، کئی اسلامی مقاصد حاصل ہوئے۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ملک شدیدسیاسی انتشارسےبچ گیا، سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا، اللہ تعالیٰ مولانافضل الرحمان کی عمر، علم، جدوجہدمیں برکت دے، اللہ تعالیٰ ملک وملت کیلئے فضل الرحمان کی خدمات قبول فرمائیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں جے یو آئی کی ترمیم شامل کر لی ہے جس کے تحت جنوری 2028 سے ملک سود فری کر دیا جائے گا۔ اس ترمیم کے مطابق پاکستان سے سود کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور یکم جنوری 2028 کو ملک کو سود فری کر دیا جائے گا۔