سندھ
سندھ کو گیس کی قلت کا سامنا، سندھ حکومت کا وفاق سے شدید احتجاج
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں ملکی گیس کی کل پیداوار کا 65 فیصد سندھ کا حصہ ہے،جس صوبے سےگیس نکلتی ہے سب سے پہلا حق اس کا ہوتا ہے لیکن وفاق اس پرعملدرآمد نہیں کررہا
اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گیس کی پیداوار 1800 ایم ایم سی ایف ڈی سے دوہزار ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو ملکی،گیس کی کل پیداوار کا 65 فیصد ہے ، صوبہ سندھ کی ضرورت 1600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے لیکن صرف 900 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔
آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت جس صوبے سےگیس نکلتی ہے سب سے پہلا حق اس کا ہوتا ہے مگر وفاقی حکومت اس پر عملدرآمد نہیں کر رہی۔ ناصر شاہ نے مطالبہ کیا کہ صوبہ سندھ کو 1600 ایم ایم سی ایف ڈی،گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔