سندھ
سندھ میں بدمعاش خواجہ سراؤں سے بھتے لیتے ہیں : شہزادی رائے
کراچی: صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران مورت مارچ کی سربراہ شہزادی رائے نے کہا ہے کہ سندھ میں سیکڑوں خواجہ سرا قتل ہوچکے ہیں۔
شہزادی رائے نے کہا کہ سندھ میں بدمعاش خواجہ سراؤں سے بھتے لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکڑوں خواجہ سرا قتل ہوچکے ہیں ،صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔
شہزادی رائے نے مزید کہا کہ سندھ میں خواجہ سراؤں سے مالک مکان کرایہ دگنا لیتے ہیں، انہیں سرکاری نوکری بھی نہیں دی جاتی ہے۔
انہوں نے اس دوران 24 نومبر کو حیدرآباد میں مورت مارچ کرنے کا اعلان کیا۔