Featuredسندھ

سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواستوں کی سماعت روک دی

سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواستوں کی سماعت روک دی۔ ججز کا کہنا ہے کہ آئینی کیسز کی سماعت کے عبوری اختیار کی مدت ختم ہوگئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نےجسٹس محمد عمرسیال اور جسٹس جواد اکبرسروانہ پرمشتمل بینچ میں پاسپورٹ جاری نا کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی توعدالت نے درخواست دائرہ اختیار کی بنیاد پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

درخواستگزار کے وکیل کا موقف تھا کہ میرے موکل نادر جان حج پر جانا چاہتے ہیں لیکن پاسپورٹ جاری نہیں کیا جارہا ۔ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی بھی تصدیق نہیں کی جارہی ۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہمارے پاس آئینی درخواستوں کی سماعت کا اختیار ہی نہیں ہے ۔ جب تک نئی ہدایات نہیں آتیں ہم آئینی درخواست نہیں سن سکتے کیونکہ جوڈیشل کمیشن پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے تمام ججز کو چوبیس نومبر تک آئینی بینچ کے لئے نامزد کیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close