سندھ

سی ٹی ڈی کے 9 اہلکار اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں گرفتار

کراچی: عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث 9 پولیس اہلکاروں کی ضمانت مسترد کردی۔

کراچی شہر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے 9 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث 9 پولیس اہلکاروں کی ضمانت مسترد کردی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث 9 پولیس اہلکاروں کی ضمانت پر فیصلہ سنایا اور ضمانت مسترد کردی۔

ضمانت مسترد ہونے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف 2022 میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں ملوث سابق ایس ایچ او شعیب قریشی جیل میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close