سندھ

شہید بے نظیر بھٹو پاکستان کی وہ بیٹی تھیں جو کبھی ظلم کے سامنے نہیں جھکیں : شازیہ مری

گڑھی خدا بخش: شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مظلوموں کی آواز اور کمزوروں کی طاقت تھیں ، وہ اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں

شازیہ مری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 17ویں یوم شہادت پر انھیں زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ پاکستان کی وہ بیٹی تھیں جو کبھی ظلم کے سامنے نہیں جھکیں، وہ روحانی طور پر ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ویڈیو پیغام میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کی شہادت پر ہر گھر میں ماتم ہوا، وہ اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں، ہم شہید محترمہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے لیے گڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے۔

انھوں نے کہا شہید محترمہ نے جمہوریت اور انصاف کےلیے لڑتے ہوئے اپنی جان دے دی، وہ قوم کا دل، مظلوموں کی آواز اور کمزوروں کی طاقت تھیں۔

شازیہ مری نے کہا گڑھی خدا بخش میں ہم سب جمع ہوکر عہد کرتے ہیں ان کے مشن کو جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو، شہید بی بی کے مشن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو نے جو کچھ پاکستان کیلئے کیا ان کی خدمات کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے ہمیں بتایا کہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور عوام کی طاقت راج کرے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی تمام زندگی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات اور خواتین کی خود مختاری کیلئے جدوجہد میں گزاری۔ وہ ایک ایسی ماں تھیں جس نے بہت پیار کیا، ایک بیٹی جس نے اپنے باپ کی میراث کا احترام کیا اور ایک لیڈر جس نے اپنے لوگوں کیلئے اپنی جان دی۔

انھوں نے کہا کہ شہید بی بی کا نظریہ زندہ ہے اور تمام عمر ہمارے لئے مشعل راہ رہے گا، ہمارا وعدہ ہے محترمہ کے وژن کی روشنی میں روشن پاکستان کے خواب کو آگے یقینی بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close