سندھ

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: کسٹم حکام نے ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق کسٹم حکام نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایان علی کیخلاف مقدمہ چل رہا ہے اور ایان باہر جانے کے بعد واپس نہیں آئیں گی جس سے مقدمہ متاثر ہونے کا امکان ہے لہذا انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close