سندھ

کراچی میں ماہ جنوری میں سردی کی نئی لہر کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

شہر قائد میں موسم سرد اورخشک ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ نیا سال اپنے ساتھ سردی کی نئی لہر لائے گا، دسمبر کے مقابلے میں ماہ جنوری میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا۔

کراچی والے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے اعلان کردیا، سال 2025ء میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے، چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں کہ 5 اور 6 جنوری کے بعد شہر میں پارہ 2 سے 3 ڈگری مزید کم ہوسکتا ہے۔

شہری بھی کراچی میں سردیوں کو انجوئے کررہے ہیں، کہتے ہیں کہ سردیوں کا دورانیہ کم صحیح لیکن سردیوں کا اپنا مزا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج بھی شہر میں شمال مشرق کی جانب سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 6.5 ڈگری جبکہ مجموعی طور پر 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close