سندھ

پارا چنار کا مسئلہ کراچی میں نہیں ، ادھر ہی حل ہوگا، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پرامن دھرنوں کے خلاف نہیں مگر عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ پارا چنار کا مسئلہ کراچی میں نہیں ، ادھر ہی حل ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کے 8 مقامات سے دھرنے ختم کرادئیے، 4 پر جاری ہے، مذاکرات اور انتظامی ایکشن کے ذریعے عوام کی پریشانی دور کریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور انتظامی ایکشن کے ذریعے عوام کی پریشانی دور کریں گے، کچھ مظاہرین نے نامناسب باتیں بھی کیں، امن قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے 5 مقامات پر دھرنے جاری ہے۔ پولیس کے مطابق عباس ٹاؤن میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔ بند کروائی گئی مسکن چورنگی کو کھلوادیا گیا ۔

عباس ٹاؤن، ناظم آباد، نمائش، انچولی اور کامران چورنگی پر دھرنے جاری ہے، دھرنوں کے مقام پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close