سندھ
ایم کیو ایم کے اقلیتی نشست پر منتخب رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی
ایم کیو ایم کے اقلیتی نشست پر منتخب رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق موہن منجیانی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موہن منجیانی نے اپنے استعفیٰ سے قبل پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ ایم کیو ایم کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔