سندھ
کراچی: نمائش چورنگی پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کا مقدمہ درج
کراچی میں نمائش چورنگی پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں تین نامزد سمیت350 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کا مقدمہ ایس ایچ او وقار عظیم کی مدعیت میں تھانہ سولجر بازارمیں درج کرلیا گیا، جس میں 3 نامزد سمیت 350 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشتگری اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں، اقدام قتل، بلوہ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور خلاف قانون مجمع کی دفعات بھی ایف بی آئی کا حصہ ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق مظاہرین کی فائرنگ، ڈنڈوں کے وار اور پتھراؤ سے 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔