سندھ
حیدرآباد: شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اُترگئی،متعدد مسافر زخمی
حیدرآباد مٹیاری کے قریب شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اُترگئی۔
ٹرین حادثے میں چند مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے باعث اپ ٹریک شدید متاثر ہے۔ بحالی کا کام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔
حادثے کے باعث پنجاب اور کراچی جانے والی دیگ رٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔