سندھ

انسداد بجلی چوری مہم، اب تک 142 ارب 99 کروڑ اور 40لاکھ رقم وصول

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ستمبر 2023 سے لیکر اب تک 142 ارب 99 کروڑ اور 40لاکھ رقم وصول کی جا چکی ہے۔

1 لاکھ 14 ہزار اور 288 سے زائد بجلی چورگرفتارکیے جا چکے ہیں،گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 94 کروڑ90 لاکھ سے زائد رقم وصول ہوئے،گزشتہ ہفتے کے دوران 141 بجلی چور گرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں، ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیےحکومتی ثمرات آشکار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close