سندھ

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب عہدے سے برطرف

کراچی:  آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل ڈکیتی پر ایکشن لیتے ہوئے سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب اور سی پیک کے ڈی ایس پی فرخ کو عہدے سے ہٹادیا۔

آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر ڈنڈا اٹھا لیا ، عرصہ دراز سے سی ٹی ڈی میں اجارہ داری قائم کرنے والے پولیس افسر راجہ عمر خطاب اور سی پیک میں تعینات ان کے رشتے دار پولیس افسر کوعہدوں سے ہٹاتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے حکم پر انچارج سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب اور سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ، دونوں افسران کو فوری طور پر چارج چھوڑ کر سینٹرل پولیس آفس ( سی پی او ) سندھ میں رپورٹ کرنے کا احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہری ارسلان کے اغوا کے لیے استعمال کی جانے والی پولیس موبائلوں میں سے ایک سی پیک کے ڈی ایس پی اور دوسرے راجہ عمرخطاب کے بھائی راجہ بشیر کی پولیس موبائل تھی۔

یہ بات دوران تفتیش سی پیک پولیس موبائل کے گرفتار ملزم ڈرائیور علی نے بتائی جبکہ اس تمام معاملے کی مبینہ طور پر راجہ عمر خطاب سرپرستی کر رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی میں راجہ عمر خطاب نے مذکورہ رشتے داروں کے علاوہ اپنے بھانجے راجہ مدثر سمیت دیگر رشتے دار اور آبائی علاقے کے پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کرایا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close