متحدہ قومی موومنٹ کی صفائی مہم پانچویں روز بھی جاری
ایم کیوایم کی صفائی مہم پانچویں روز بھی جاری رہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے باغیوں کو پیغام دیا کہ عامر خان کو بھی سترہ سال بعد واپس ہی آنا پڑا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ چھ اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ کسی اور کا غصہ نہیں نکال رہی ہم خفا ہیں لیکن جب غصے میں آئے تو کچرا کراچی شہر سے باہر نہیں وزیر اعلیٰ آفس میں جمع کرا دیں گے۔
نامزد مئیر وسیم اختر نے وزیر اعلی اور وزیر بلدیات پر خوب نشتر چلائے، ان کا کہنا تھا کہ جو کراچی کے نہیں وہ کراچی کا خیال کیسے رکھیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کراچی کو صاف کرنے کی مہم میں تعاون کرنے کی بجائے اس میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانا ہمارا نہیں وزیر بلدیات کا کام ہے،ایم کیوایم پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں، مخالفین کو اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی جناح پور کا الزام لگایا گیا جو صرف الزام ہی نکلا