سندھ

رینجرز اوراسپیشل ٹاسک سیل کی کارروائی،3اغوا کارگرفتار

رینجرزنے کراچی میں جرائم پیشہ افرادپرشکنجہ کس دیا۔تین اغوا کاراور عسکری ونگ کے چھ کارندے گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرز نےکراچی میں امن دشمنوں کےگردگھیراتنگ کردیا۔ اسپیشل ٹاسک سیل کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ڈیفنس اور گلشن اقبال سے تین اغوا کار گرفتار کرلیے،ملزمان نے کاشان نامی کم عمر شہری کی رہائی کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپے تاوان لیاتھا۔

کاشان کو ڈیفنس کے علاقے بخاری کمرشل سے اغوا کیا گیا تھا اوراس کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تاوان کی ادائیگی کے باوجود رینجرز نے اپنی کاروائی جاری رکھی اور گلشنِ اقبال کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں کاشان کو رکھا گیا تھا، وہاں سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد رینجرزنےدستگیر میں کاروائی کرتے ہوئے عدنان نامی ایک ملزم کو گرفتار کیاعدنان کی نشاندہی پر رینجرزنے ڈیفنس میں چھاپہ مار کاروائی کی اور اغوا کے ماسٹرمائنڈ ٹوفیق جاگیرانی کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے اسلحہ، تاوان کی رقم، جعلی کرنسی اورجعلی پاسپورٹ برآمد کرلیے

شاہ فیصل کالونی میں عسکری ونگ کےچھ کارندے گرفتارکرلیے ۔ملزموں کے قبضے سےسات ایس ایم جی رائفلیں، پستول اورگیارہ کریکر برآمدہوئے، ادھررینجرز نےلائنز ایریاسےگرفتارکالعدم تنظیم کےرکن طارق اور عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر شاہنواز حیدر کانوے دن کاریمانڈ لےلیا۔

ملزم طارق نےدوران تفتیش وزیرستان اورافغانستان جانے اورکالعدم تنظیموں سےرابطوں کااعتراف کیاہے، رینجرز نےعباسی شہیداسپتال کےزکوۃ سیل پرچھاپامارااورایک شخص کوحراست میں لےلیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close