سندھ

بد عنوانی کے خلاف سندھ حکومت زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہے:وزیر داخلہ سندھ

کراچی : وزیر داخلہ سندھ سہیل انوار سیال نے کہا ہے کہ بد عنوانی کے خلاف سندھ حکومت زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہے ،جرائم کے خلاف آپریشن مزید مربوط اور نتیجہ خیز بنا یا جائے گا ۔

وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر سہیل انوار سیال نے کہا کہ اے ڈی خواجہ اچھی شہرت کے حامل اور پیشہ ور صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملد رآمد یقینی بنا یا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close