سندھ
کمال ہاوس میں کل ایک اور پریس کانفرنس کا اعلان ،متحدہ کی ایک اور وکٹ گرنے کا امکان
کراچی متحدہ قومی موومنٹ کی کل ایک اور وکٹ گرنے کا امکان ہے ،مصطفی کمال کل ایک اور اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ایک اور وکٹ گرنے کا امکان ہے ۔انیس قائم خانی نے کل اہم پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما انیس قائم خانی نے اعلان کیا ہے کہ کل کمال ہاوس میں ایک اور اہم پریس کانفرنس ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وکٹیں گرنے کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا ۔واضح رہے کہ مصطفی کمال کی بے نام پارٹی میں متحدہ کے پانچ رہنماشمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔