سندھ

مصطفی کمال کی آمد میں میرا کوئی کردار ہوتا تو میں پیچھے نہیں بلکہ آگے ہوتا :گورنر سندھ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے اگر مصطفی کمال کی کراچی آمد میں میرا کوئی کردار ہوتا تو میں پیچھے نہیں بلکہ آگے ہوتا ۔ان کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال کی واپسی اٹھارویں ترمیم سے ملتا جلتا کام ہے ۔
کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کے دوران صحافی نے گورنر سندھ سے سوال کیا کہ مصطفی کمال کے پیچھے آپ ہیں ؟۔اس کے جواب میں عشرت العباد نے کہا کہ یہ ایک سازشی نظریہ ہے جس کو دیکھ بھی رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا مصطفی کمال کی آمد کے عمل کا جائزہ اور مشاہدہ کر رہا ہوںاور اگر اس کے عمل میں میرا کوئی کردار ہوتا تو میں پیچھے نہیں بلکہ آگے ہوتا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ میرے حساب سے مصطفی کمال کی واپسی 18ترمیم سے ملتا جلتا عمل ہے کیو نکہ اختیارات کی تقسیم اور مرکزیت کا خاتمہ اٹھارویں ترمیم کی روح ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے مرکز سے اختیارات لے کر صوبوں کو دئیے ،سیاسی جماعتوں میں ایسا عمل نہیں ہوتا اس لیے مصطفی کمال کی واپسی اٹھارویں ترمیم سے ملتا جلتا عمل ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close