سندھ
این اے 245 ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 245 کیلئے کمال ملک کو حتمی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پی ایس 115 میں ضمنی انتخاب کیلئے حسن مشہود کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کیلئے امجد اللہ خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں حلقوں میں 7 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔