سندھ

بلاول بھٹو مشرف کی باہر جانے کی خبروں پر برہم

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف کو باہر جانے دیا گیا تو اہم کیسز کا فیصلہ نہیں ہو سکے گا۔
  مطابق بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم کو جھوٹے کیس میں پھانسی دی گئی لیکن ایک آمر کو باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جو قانون شکنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کا کیس بھی عدالت میں ہے اور مشرف اس میں بھی نامزد ہیں۔بگٹی کیس میں بغیر کسی پوچھ گچھ کے مشرف کی بریت قانون سے سب سے بڑا مذاق ہے۔اس کیس میں قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔بلاول نے مزید کہا کہ عدالتیں اور حکومت بغیر کسی وجہ کے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتی رہیں۔ مشرف کو جانے کی اجازت دینا شریف برادران کی طرف سے احسان اتارنے کی کوشش ہے۔ اب بھی متعدد کیس آمر کیخلاف عدالتوں میں ہیں ان کو جانے کی اجازت دینا آئین شکنی ہوگی۔ غداری کیس بھی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close