سندھ

کراچی ایئرپورٹ پر اڑان بھرتے ہی چارٹرڈ طیارے کو حادثہ ، تین افراد زخمی ، تحقیقات کا حکم

کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  سوئی جانے کے لیے اڑان بھرتے ہی چارٹرڈ طیارے کا انجن بند ہوگیا جس کی وجہ سے طیارہ رن وے پر آگر ا تاہم پائلٹ نے نہایت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرانے کی بجائے طیارے کی کریش لینڈنگ کرائی جس کی وجہ سے کپتان اور ایک خاتون سمیت تین مسافر زخمی ہوگئے ، طیارے میں عملے کے تین افراد اور اٹھارہ مسافر سوار تھے ۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق  کراچی سے سوئی جانے والے طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری تو فنی خرابی کی وجہ سے اچانک ایئرپورٹ کی حدود میں ہی رن وے کے اختتامی مقام کے قریب نیچے کی طرف آگیا، پائلٹ نے سیدھا زمین سے ٹکرانے کی بجائے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریشن لینڈنگ کرائی جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بڑی پروازوں کے لیے رن وے عارضی طورپر بند کردیاگیا  جبکہ سول ایوی ایشن نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close