سندھ
تندرست ہو کر واپس آﺅں گا اور اپنی بے گناہی ثابت کروں گا: پرویز مشرف
دبئی : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ تندرست ہونے کے بعد ایک دن بھی بیرون ملک نہیں گزاریں گے اور واپس آ کر خود کو بے گناہ ثابت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان کا جینا اور مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور وہ تندرست ہونے کے بعد ایک دن بھی بیرون ملک نہیں گزاریں گے بلکہ وطن واپس کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے اور سیاسی قوت بن کر قوم کی رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے اور اب امید ہے کہ مقدمات میںبھی انصاف ملے گا۔