سندھ
الطاف حسین کے ڈانس نے مخالفیں کے کیمپ میں قیامت برپا کردی
کراچی :متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین کے ہشاش بشاش ہونے کا ثبوت پیش کر دیاہے الطاف حسین کے ڈانس نے مخالفیں کے کیمپ میں قیامت برپا کردی خصوصا مصطفی کمال اور ایم کیو ایم کے مخالفیں جو کے الطاف حسین کی صحت کے حوالے سے متضاد خبریں میڈیا میں دیتے رہے ان سب افواہوں نے آج دم توڑ دیا ۔
کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کا انعقاد ہوا جس میں دوران جلسہ الطاف حسین کی ویڈیو دکھائی گئی ہے جس میں الطاف حسین چل کر آئے اور انہوں نے ڈانس بھی کیا اور کارکنوں کی جانب سے لگائے جانے والے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا ۔اس موقع پر فاروق ستار سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا میں الطاف حسین کے انتقال کی جھوٹی افواہ پھیلائی گئی تھی ۔
[iframe frameborder=”0″ width=”560″ height=”315″ src=”//www.dailymotion.com/embed/video/x3yo3kx” allowfullscreen ]Altaf Hussain Dancing Special Video