سندھ

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشاکو 90 دن کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب انٹیلی جنس رپورٹ پر گلستان جوہر میں گھر پر چھاپہ مار کر شاہد پاشا کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں پیر کے روز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران رینجرز کی طرف سے شاہد پاشا کو نہ تو ہتھکڑی لگائی گئی تھی اور نہ ہی ان کا چہرہ ڈھانپا گیا تھا۔
دوران سماعت رینجرز کے لا افسر نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ شاہد پاشا کراچی میں ہونے والی بڑی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں جبکہ وہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کی سر پرستی کرتے اور ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ و تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ رینجرز لا افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہد پاشا سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے جس پر عدالت نے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کو 90 روز ہ ریمانڈ پررینجرز کی تحویل میں دے دیا اور ساتھ ہی حکم دیا کہ 15 روز میں جے آئی ٹی تشکیل دے کر رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ شاہد پاشا کو ایک سال قبل ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا تھا اور انہیں ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے میں خاص مقام حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close