سندھ
گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، ٹارگٹڈ آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر تبادلہ خیال
کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان اور دہشت کے خاتمے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ سندھ میں امن و امان کی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔