سندھ

سانحہ صفورہ کا ایک اہم ملزم گرفتار

سانحہ صفورہ کا ایک اور اہم ملزم شہرکے نواحی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی کافی عرصے سے تلاش جاری تھی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورہ کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے حساس ادارے نے پیپری سے ایک اوراہم ملزم علی رحمان عرف ٹونی کو گرفتارکرلیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد پہلے سے گرفتارشدہ ملزمان طاہرعرف سائیں، کامران گجراورسعد عزیرکا ساتھی ہے، اورسانحہ صفورہ کے بعد کافی عرصے سے روپوش تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹونی نامی یہ دہشت گرد انتہائی مہارت سے اسلحہ چلانا جانتا ہے، گرفتارملزم کا تعلیمی ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال 13 مئی 2015 کو موٹرسائیکل سوار مسلح افرادنے اسماعیلی برادری کی بس میں خون کی ہولی کھیلی تھی جس میں کم از کم 44 افراد جاں بحق ہوئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close