سندھ

ہائی کورٹ :فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 6بڑے راہنماﺅں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور: فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے 6راہنماﺅں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔یہ درخواست مقامی وکیل عبداللہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی فاروق ستار ،سلمان بلوچ ،سینیٹر عتیق الرحمن ،رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن،رابطہ کمیٹی کے ممبران وسیم عباس اور آفتاب احمد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7ستمبر 2015ءکو لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی کا عبوری حکم جاری کیا تھا جس کے تحت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو الطاف حسین کی تقاریر اور تصویریں نشراورشائع کرنے سے روک دیا گیا تھا،اس عدالتی حکم کے خلاف مدعا علیہان نے ہڑتالیں اورمظاہرے کئے ،علاوہ ازیں ان لوگوں نے مختلف ٹی وی مذاکرات میں اس عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ،ان کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے ،درخواست میں فاروق ستار سمیت تمام مدعا علیہان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close