سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے امن و امان کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مراد علی شاہ، مولا بخش چانڈیو اور سہیل انور سیال بھی شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں امن و امان اور دھرنا سیاست کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کے انکشافات کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کراچی آپریشن اور دیگر صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی۔