سندھ
ایم کیو ایم کارکن ظفر سپاری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی
کراچی: مقامی عدالت نے ایم کیو ایم کارکن ظفر سپاری کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں21 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری آپریشن کے دوران رینجرز نے مجرم ظفر سپاری کو شاہ فیصل کالونی سے 2015 میں گرفتار کیا تھا ، دوران تفتیش ظفر سپاری سے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا جس پر رینجرز نے اسے عدالت میں پیش کیا تھااور الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو 21 سال قید کی سزا سنادی۔