سندھ

مصطفیٰ کمال اب کوئی کمال نہیں دکھا پائیں گے ، منظور وسان

خیرپور: سندھ کے وزیر معدنیات منظور وسان کا کہنا ہے کہ اپریل کا مہینہ موسمی گرمی کے ساتھ سیاسی گرمی سے بھی لبریز ہوگا ۔ اور بہت کچھ بدل جائے گا ۔

اپنے خوابوں کے ذریعے پیشگی اطلاع دینے والے مشہور وزیر منظور وسان نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ اپریل میں بہت کچھ بدلا ہوا نظر آئے گا ۔ اور موسمی گرمی کے ساتھ سیاسی گرمی بھی اپنے عروج پر ہوگی ۔ خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات منظور وسان کا کہنا تھا کہ  ہم نے جیلوں کی صفائی شروع کردی ہے اور بہت جلد پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے گرینڈ الائنس کے اراکین قطاروں کی صورت میں جیلوں میں جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس والے دل کھول کر پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک چلائیں ۔ ماضی میں بھی اس طرح کے الائنس بنتے رہے ہیں لیکن ہماری جماعت ثابت قدمی کے ساتھ بڑھتی رہی ہے اور اب بھی یہی ہو گا ۔

منظور وسان نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے بارے میں بتایا کہ مصطفیٰ کمال ملک کی سیاست میں کوئی بڑا مقام نہیں بنا سکیں گے، آئندہ ماہ ان کی شہرت میں نمایاں کمی آجائے گی ۔ انہوں نے جو وکٹیں گرانی تھیں وہ گرا دیں اب مصطفیٰ کمال کوئی بڑا کمال نہیں دکھاسکیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close