سندھ

جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی سازش کی حمایت نہیں کریں گے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی سازش کی حمایت نہیں کریں گے،ارکان سندھ اسمبلی کی جائز شکایا ت کا فوری ازالہ کیا جائے ،وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کھلی کچہریاں منعقد کر کے مسائل حل کیئے

جائیں .

کراچی کے مقامی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے ارکان اسمبلی اپنی صو بائی حکومت کی پالیسیوں اوررویے پر پھٹ پڑے،ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ سب ٹھیک ہے کے دعوے درست نہیں،پارٹی میں کئی شکایات مسائل اورتحفظات حل طلب ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی سازش کی حمایت نہیں کریں گے۔ اجلاس میں آغاسراج درانی اور سید قائم علی شاہ نے صو بائی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی پر پارٹی چیئرمین کے سامنے شکایات کی،جس پر بلاول بھٹوزرداری نے برہمی کا اظہا رکیا اور تمام ارکان کو ہدایت کی کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے ارکان اسمبلی کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیر اعلی ہاوس میں منتخب نمائندوں کی کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ارکان اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری کے سامنے صو بائی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سب ٹھیک ہے کہ دعوے درست نہیں صو بائی حکومت اور پارٹی کے اندر کچھ غلط فہمیاں اور تحفظات موجود ہیں جنہیں ناراض ارکان کی مشاورت سے فوری حل کیا جائے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ اسمبلی نے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق جو قانو ن سازی کی ہے وہ قابل تحسین ہے، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اراکین کی تمام جائز شکایات فوری حل کریں ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اس لئے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی سازش کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close