سندھ

کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کی رابطہ مہم کا آغاز ہو گیا ،مصطفی کمال کا والہانہ استقبال

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنماﺅں نے کراچی میں باقاعدہ طور پر عوامی رابطے کی مہم شروع کردی۔مصطفی کمال نے شہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی ۔کراچی کے لوگوں نے مصطفی کمال کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ان پر پھول نچھاور کیے اور نعرے لگائے ۔اس موقع پر مصطفی کمال نے 24اپریل کو جنا ح باغ میں ہونے والے جلسے کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔ان کاکہنا تھا کہ عوام کے درمیان آکر بہت خوش ہوں ،24اپریل کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے جس میں شرکت کے لیے لوگ بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وطن پرستی کی تحریک پورے ملک میں پھیل رہی ہے اور آنے والا وقت وطن پرستوں کا ہو گا ۔مصطفی کمال نے کہا کہ اورنگی ٹاون میں رہنے والوں کے بہت سے مسائل ہیں ، یہاں رہنے والوں کے شناختی کارڈ کے مسائل ہیں ،اگر اورنگی ٹاون میں رہنے والے پاکستانی نہیں تو پھر کوئی بھی پاکستانی نہیں ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close