سندھ

آرٹیکل 6 آئین کا دفاع کرنے میں ناکام رہا اسے ختم کیاجائے، عمران تقریر معاملے پر حکومت تاریخ کو مدنظر رکھے: رضا ربانی

کراچی : چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر تقریر کا مسئلہ حکومت اور خان صاحب کے درمیان ہے تاہم حکومت کو چاہئے کہ تقریر کے معاملے پر تاریخ کو مدنظر رکھے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین کے اندر آرٹیکل 6 موجود ہے تاہم آ ئین کا آرٹیکل 6 آئین کا دفاع کرنے میں ناکام رہاہے اس لئے آرٹیکل 6کوختم کردیناچاہیے۔آئین میں کسی کو تبدیلی نہیں کرنے دیں گے, مڈل کلاس لوگوں کو مل کر آئین کا دفاع کرنا ہے،صرف پاکستان کے غریب عوام اور محنت کش اس آئین کا دفاع کرسکتے ہیں۔

رضا ربانی کا کہنا تھا  کہ موجودہ آئین جمہوریت کابنیادی ڈھانچہ ہے اور اگر موجودہ آئین پرآنچ آئی تووفاق پرگہرے بادل چھاجائیں گے،یہ وفاقی،پارلیمانی اور جمہوری آئین ہے۔ انہوں نے کہا کہ10 اپریل کو یوم دستور کے طور پر منائیں گے جبکہ 12اپریل کوپارلیمنٹ میں سیمینارمنعقدکیاجائےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close