سندھ

ڈی جی رینجرز کا پولیس افسرا ن کے اعزاز میں ظہرانہ،کراچی آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق

کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے پولیس چیف مشتاق مہر کی درخواست پر 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں موجود ملزمان سے پولیس کو بھی تفتیش کیلئے منظوری دیدی ہے ۔
ڈی جی رینجر میجر جنرل بلال اکبر نے پولیس افسران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس دوران ڈی جی رینجر ز اور پولیس چیف میں کراچی آپریشن مزید تیز پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اکبر کا کہناتھا کہ پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔پولیس چیف مشتاق مہر نے ڈی جی رینجرز سے درخواست کی کہ رینجرز کی تحویل میں موجود ملزمان سے تفتیش کیلئے پولیس کو بھی اجازت دی جائے جسے ڈی جی رینجرز نے منظور کر لیاہے تاہم اب پولیس بھی 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی حراست میں موجود ملزمان سے تفتیش کر سکے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close