سندھ

آئی جی سندھ کا کہنا ہے دہشتگردی کیخلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک منطقی انجام تک نہ پہنچ جائے

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہپولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔جرائم کا گراف مسلسل نیچے کی طرف آرہا ہے گزشتہ سال کے مقابلے میںامن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے ۔

کراچی: پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایگلٹ فورس کے 28 ویں بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ آپریشن کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ایک سال میں 57 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ کراچی میں امن و امان کے لئے پولیس نے مثال قائم کی ہے۔ کراچی پولیس نے سانحہ صفورا ، سبین محمود، اور پروین رحمان جیسے ہائی پور فائل قتل کے واقعات کو حل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کراچی میں کامیابی سے ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں امان و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے۔ پولیس سے مقابلے میں سو سے زائد ٹارگٹ کلرز مارے گئے ہیں اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close