سندھ

سندھ کے معروف دانشوراورادیب آغا سلیم انتقال کرگئے

کراچی: سندھی زبان کے معروف ادیب اور دانشورآغا سلیم خالد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

آغا سلیم سندھی زبان کے نامورادیب جن کا اصل نام آغا سلیم خالد تھا جو اپنے قلمی نام آغا سلیم سے جانے جاتے تھے جو 7 اپریل 1935 کو شکارپور میں پیدا ہوئے۔ آغا سلیم ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اوراسٹیشن ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ آغا سلیم نے سندھی زبان میں کئی ناول اور کہانیاں لکھیں جب کہ انہوں نے سندھ کے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری کا اردو اورانگریزی میں ترجمہ بھی کیا۔

حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005 اور 14 اگست 2013 کو 2 مرتبہ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، آغا سلیم گزشتہ کئی ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم طویل علالت کے بعد وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close