سندھ

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش

کراچی میں پیر کی رات رواں سرما کی پہلی بارش نے پورا شہر جل تھل کر دیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شہر میں کتنی بارش ریکارڈ ہوئی لیکن تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ۔

اطلاعات کے مطابق، تقریباً شہر کے ہر حصے میں بارش ریکارڈ ہوئی، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں معطل ہوئی۔

کراچی پہلے ہی نکاسی آب کے مسائل سے دوچار ہے اور آج بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا رہنے کا خدشہ ہے ۔

بارش کے باوجود ٹھنڈ میں زیادہ اضافہ نہیں دیکھا گیا اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری رہا۔

توقع ہے کہ کل بھی شہر میں ہلکی بارش اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close