سندھ

سیاسی جماعتوں میں بھی احتساب کا عمل ہونا چاہیے: فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا احتساب کا اقدام انتہائی خوش آئند ہے سیاسی جماعتوں میں بھی احتساب کا عمل ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جنہوں نے قرضے ہڑپ کیے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے سوئس بینکوں میں موجود 200 ارب روپے بھی واپس لائے جائیں۔کرپشن عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے سارے کارکنان اپنی لیڈر شپ کو احتساب کا پابند کریں تمام پارٹیوں میں اندرونی احتساب کا نظام قائم ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کرپشن کیخلاف سب سے زیادہ آواز ایم کیو ایم نے اٹھائی ہے۔ بدقسمتی سے اداروں کو ٹھیک سے کام نہیں کرنے دیا جارہا۔ 8 سال سے نیب کو متحرک نہیں ہونے دیا جارہا اور نیب تھوڑی سی بھی کارروائی کرتا ہے تو اسے ڈانٹ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاناما لیکس میں بھی جن کے نام آئے ہیں ان سب کا احتساب کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close