سندھ

اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کا قریبی ساتھی کراچی سے گرفتار

کراچی: کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالرحمان سندھی کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کا القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے عبدالرحمان سندھی کو گرفتارکیا۔ سندھی مقتول امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔

ملزم عبدالرحمان سندھی کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں 2001ءمیں اس وقت شامل کیا گیا جب امریکی صحافی ڈینیل پرل کو کراچی میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ سندھی اور سعود میمن پر شبہ ہے کہ انہوں نے اغوا کے لیے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کی تھی۔

امریکی اہلکار سعود میمن کو جنوبی افریقہ سے گرفتار کرکے گوانتانامو بے منتقل کیا گیا ، جہاں سے رہائی کے بعد 2005 میں اس کا انتقال ہوگیا تھا جبکہ عبدالرحمان سندھی نہ تو امریکی اور نہ ہی پاکستانی اداروں کے ہاتھ آیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے عبدالرحمان سندھی کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں کیونکہ آپریشن ضرب عضب کے بعد مقامی دہشت گرد تنظیموں کا گٹھ جوڑ کی سرپرستی اسی طرح افراد کررہے ہیں۔

عبدالرحمان سندھی کو گرفتاری کے فوری بعد حساس اداروں کے حوالے کردیا گیا جو اس سے مزید ساتھیوں اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے تفتیش کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال بعد افغاستان سے کراچی آیا تھا اور وہاں اپنے نیٹ ورک کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ذرائع کے مطابق عبدالرحمان سندھی کی تلاش گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھی کیونکہ حیدر آباد جیل توڑنے کی سازش کے مرکزی کردار عطاالرحمان عرف نعیم بخاری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ سندھی کراچی ہی موجود ہے۔اس نے بتایا تھا کہ جیل توڑ کر ڈینیل پرل کیس میں سزائے موت کی سزا پانے والے شیخ عمر سعید کو رہا کرانے کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مالی معاونت بھی سندھی نے القاعدہ برصغیر کے پاکستان میں کمانڈر فاروق بھٹی عرف مثنٰی کے ذریعے ہی کی تھی۔ عطا الرحمان اور فاروق بھٹی اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close