ایان علی ’ای سی ایل ‘ سے نام خارج کرانے دوبارہ ہائی کورٹ پہنچ گئیں
ماڈل گرل ایان علی ای سی ایل سے نام خارج کرانے کے لئے ایک بار پھرسندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں، نام نہ خارج کرنے کو عدالت کی توہین قراردے دیا۔
ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالے جانے پرآج ماڈل گرل ایان علی کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں یہ مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے تاحال نہیں نکالا گیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
ماڈل گرل نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کا نام نکال کرانہیں ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔
عدالتی احکامات کی مد نظر رکھتے ہوئے چند دن قبل وزارت ِداخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا تھا مگرایف بی آر اور ایف آئی اے کےمئوقف کے بعد نام دوبارہ شاملِ فہرست کردیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ سال 14 مارچ کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے دبئی جاتے وقت ایان علی کے بیگ سے پانچ لاکھ ڈالرکی غیر قانونی رقم برآمد کی گئی تھی ۔